ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان اور بھاری جرمانوں پر درخواست گزار وکیل کو چالان کی رقم ادا کیلئے وقت مل گیا

 ای چالان اور بھاری جرمانوں پر درخواست گزار وکیل کو چالان کی رقم ادا کیلئے وقت مل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ای چالان اور بھاری جرمانوں پر درخواست گزار وکیل کو چالان کی رقم ادا کیلئے وقت دے دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے محمد دائود ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ای چالان کو چیلنج کیا گیا. عدالت نے باور کرایا کہ اب تو چالان سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہو رہے ہیں اور چالان ادا نہ کرنے پر جرمانے کی رقم میں اضافہ بھی ہوتا ہے. عدالت نے وکیل کو مخاطب کیا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے چالان ادا کرنے کی بجائے قانون بدل دیا جائے. وکیل نے واضح کیا کہ چالان ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن قانون کی شقیں بنیادی حقوق سے متصادم ہیں.

 عدالت نے استفسار کیا کہ پھر پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی اور کتنے دن میں چالان کی رقم ادا کردیں گے؟ وکیل نے بتایا کہ وہ ایک دو دن میں ادائیگی کر دیں گے. سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے چالانوں کی فہرست پیش کردی. اب درخواست پر مزید سماعت 9 مارچ کو ہوگی.

Ansa Awais

Content Writer