ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور بلا تفریق کارروائی کا حکم

گرانفروشوں ،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور بلا تفریق کارروائی کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت لہسن کی قیمت میں 400 روپے فی کلو جبکہ کینو کی قیمت میں 85 روپے فی کلو تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور 90 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی اور فروٹ منڈیوں سمیت مختلف بازاروں میں مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں تاکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی سی لاہور نے منڈیوں میں اشیائے خورونوش کی سپلائی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور مقررہ نرخ ناموں پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

انتظامیہ کے مطابق منڈیوں میں سپلائی بھی مزید مستحکم ہوئی ہے جہاں آلو کے 58، پیاز کے 49 اور ٹماٹر کے 41 ٹرک منڈیوں میں پہنچے۔

اسی طرح بعض سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شملہ مرچ، ساگ اور ٹینڈے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی جبکہ خربوزہ اور گرما کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرابیری کی قیمت میں 45 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں سپلائی چین کی کڑی نگرانی کے ذریعے قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔