ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں کشیدگی، پاکستان سے 145 پروازیں منسوخ

خطے میں کشیدگی، پاکستان سے 145 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث  پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سےبھی تجاوز کرگئی۔

پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے جانے والی متعدد فلائٹس بھی منسوخ ہوگئیں ۔

برٹش ائیرویز کی اسلام آباد سے لندن ، قومی ایئرلائن کی دبئی،ائیر بلیو اور ائیر سیال کی دبئی اور ابو ظہبی جانے والی فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں۔

ائیر سیال کی دمام ، قطر ائیر ویز کی دوحا ،اتحاد ائیر کی ابو ظہبی جانے والی دو فلائٹس بھی منسوخ ہوگئیں جبکہ ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔

فلائی جناح کی شارجہ اور بحرین اور گلف ائیر کی بحرین ،ائیر سیال کی ریاض ، فلائی جناح کی ریاض اور شارجہ جانے والی فلائٹس کے علاوہ قومی ائیر لائن کی دوحا جانے والی فلائٹ بھی منسوخ ہو گئی۔

دوسری طرف سعودی ایئر نے مسافروں کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ، جس کے مطابق سعودی ایئر نے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیاہے۔

پاکستان افغانستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر سعودی ایئر نے کئی دن پشاور ایئرپورٹ کے لیے اپنی پروازوں کو معطل کر رکھا ہے۔

 سعودی ایئرلائن کے مطابق سعودی ایئر کی مسقط عمان، دبئی کویت ،ابو ظہبی، بحرین اورماسکو کے لیے پروازیں بھی 6 مارچ تک معطل رہیں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ ائیرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے ہیں جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں۔

اس کے علاوہ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے کئی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہواہے، کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز اڑان نہیں بھرسکی ہے۔ ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفا کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔