ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار سرکار میں مداخلت؛ ام حسان و دیگر کی رہائی کی روبکاریں جاری

کار سرکار میں مداخلت؛ ام حسان و دیگر کی رہائی کی روبکاریں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر فائرنگ کے جرم میں گرفتار پرنسپل مدرسہ جامعہ حفصہ ام حسان و دیگر مرد و خواتین کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی کی روبکاریں جاری کردی گئیں ۔ 

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تمام ملزموں کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی ۔ 

ام حسان و دیگر پر کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری گاڑی و عملے پر مبینہ فائرنگ کا الزام ہے۔ لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان سمیت متعدد افراد کے خلاف شہزاد ٹان تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔