ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے اب تک کے 7 میچز میں سے 6 میں کامیابی حاصل کی ہے، لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
Superlative show from the table-toppers @lahoreqalandars sealed another convincing win for them ????#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvMS pic.twitter.com/VGJUjm7SJD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2023
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 7 میچز میں سے 4 میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر تیسرا ہے، اسلام آباد یونائیٹد ایونٹ میں اپنے 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے۔