ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کے باعث آسٹریلیا کے جارح مزاج بلےباز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی خواہش کا اظہار افغان آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا ہے، افغان اسپنر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد کچھ تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کی جس میں انہوں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف اور سکندر رضا کی تعریف کرتے ہوئے کراؤڈ کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

اس پوسٹ پر آسٹریلوی بیٹر وارنر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوال کیا کہ میں کب کھیل سکتا ہوں؟۔ آسٹریلوی کرکٹر کا مذکورہ کمنٹ سوشل میڈیا وائرل ہورہا ہے جبکہ کرکٹر کے پاکستانی مداح انہیں اپنے وطن آنے کی پیشکش بھی کررہے ہیں۔