نوجوان نے بیک وقت تین جڑواں بہنوں سے شادی کرلی

One groom,three brides,
کیپشن: One man married with three sisters
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک کانگو میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب  3 جڑواں بہنوں نے بیک وقت ایک ہی شخص سے شادی کرلی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق  کانگو کے مشرقی حصے میں شادی کی ایک تقریب ہوئی جہاں32 سالہ لوویزو نے  3 بہنوں جن کا نام نادیگے، نتاشا اور نتالی ہے سے بیک وقت شادی رچا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ 3 بہنوں سے شادی کرنے والے لوویزو کا کہنا ہے کہ 3 جڑواں بہنوں کی جانب سے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کو وہ نہیں ٹھکرا سکتے تھے اس لیے تینوں سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 لوویزو  کا کہنا تھا کہ میرے والدین پریشان تھے کہ میں یہ کیا کررہا ہوں اسی وجہ سے انہوں نے میری شادی میں بھی شرکت نہیں کی، کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے اس لیے مجھے فکر نہیں کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں، میں شادی کرکے خوش ہوں یہ کافی ہے۔

  شادی کے بعد تین بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  وہ بچپن سے ہی سب کچھ شیئر کرتی رہی ہیں اس لیے شوہر کو شیئر کرنا ان کے لیے کوئی مشکل کام نہیں تھا۔

 لوویزو نے مزید کہا کہ اسے پہلی بار نتالی سے اس کی دو دیگر بہنوں سے ملنے سے پہلے محبت ہوئی تھی۔ تاہم جب نتالی نے اسے اپنی جڑواں بہنوں نادیگے اور نتاشا سے ملوایا تو وہ دونوں اس سے محبت کرنے لگیں