ویب ڈیسک : افغان وزیر داخلہ اور حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کی پہلی بار تصاویر جاری کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق افغان میڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سراج الدین حقانی کی تصاویر شیئر کی ہیں ۔یہ تصاویر کابل میں محکمہ پولیس کی ایک تقریب کے دوران لی گئی ہیں۔کابل میں افغان طالبان کے ایک ترجمان احمد اللہ واثق نے کہا کہ پہلی مرتبہ سراج الدین حقانی منظر عام پر آئے ہیں۔