سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی، رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا 5400 روپے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی سامنے آئی ہے۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 600 روپے جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،،سرکاری نرخ نامے پر فروخت یقینی نہ ہو سکی۔ آلو 36 روپے فی کلو،پیاز کی قیمت مستحکم 28 روپے،ٹماٹر کی قیمت میں 3 روپے اضافہ 30 روپے،لہسن دیسی کی قیمت میں 10 روپے کمی 250 روپے،لہسن چائنا کی قیمت میں 5 روپے کمی 170 روپے اور ادرک تھائی لینڈ 235 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی۔
اسی طرح ادرک چائنہ کی قیمت مستحکم 250روپے، مونگرے کی قیمت میں 10 روپے اضافہ 62 روپے،مولی 21،گاجر دیسی 24،ساگ 37 جبکہ حلوہ کدو62 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔