اداکارہ نرگس نے عروسی ملبوسات کی کلیکشن لانچ کردی

اداکارہ نرگس نے عروسی ملبوسات کی کلیکشن لانچ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نرگس نے بیوٹی سیلون کے بعد اپنی ڈیزائن کی ہوئی کلیکشن بھی لانچ کردی، اقبال ٹاؤن میں نرگس بیوٹی سیلون میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ نرگس نے اپنے ڈیزائن کیے ہوئے ملبوسات کی کلیکشن لانچ کردی،اداکارہ کہتی ہیں کہ مستحق خواتین اور لڑکیوں کے لئے سلائی کا یونٹ بھی لگایا گیا ہے۔

نرگس کی کلیکشن لانچنگ تقریب میں فیشن فوٹوگرافر خاور ریاض، اداکار سہیل سمیر، شازب مرزا اور نادیہ علی سمیت خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ نرگس ہمیشہ محنت سے اپنا نام بنا ہی لیتی ہے۔ ماڈلز نے نرگس کلیکشن کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر اپنی ادائیں بھی دکھائیں۔

اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ وہ مستحق خواتین کے لئے سیلون کے ساتھ سلائی کڑھائی کا یونٹ بھی لگا رہی ہیں، جہاں وہ انہیں مفت تعلیم دیں گی تاکہ کوئی بھی بے روزگار نہ رہے۔