ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے لگام ڈاکووں نے ججز کو بھی نہ بخشا

بے لگام ڈاکووں نے ججز کو بھی نہ بخشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شادمان میں ڈاکووں نے سابق ایڈیشنل سیشن جج کی فیملی کو لوٹ لیا، سابق سیشن جج رانا محمد خان کی فیملی سویرا سٹور سے خریداری کر کے گھر واپس جا رہی تھی۔

شادمان میں سابق ایڈیشنل سیشن جج کو ڈاکووں نے فیملی کے ہمراہ لوٹ لیا۔ سابق ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سویرا سٹور گئے اور سٹور سے خریداری کر کے نکلے تو ڈاکووں نے گھیر لیا۔

سابق ایڈیشنل سیشن جج کا کہنا تھا کہ ڈاکو گن پوائںٹ پر اہلیہ سے 60 ہزار نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال، قتل و غارت گری، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا اور ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

گرین ٹاؤن میں کنزہ نامی خاتون اپنے ساتھ ماہ کے بیٹے شافع کو پارک میں لے کر بیٹھی تھی، اسی دوران نامعلوم کار سوار ملزمان موقع پر پہنچے، جنہوں نے کنزہ سے اس کا سات کا ماہ کا بچہ چھینا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کنزہ گرین ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سی ون کی رہائشی ہے، جس کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور بچے کی تلاش جاری ہے۔