ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار حبیب رحمٰن لاہور قلندرز کیلئے لکی ثابت ہوئے

گلوکار حبیب رحمٰن لاہور قلندرز کیلئے لکی ثابت ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاﺅن شپ (زین مدنی) گلوکار حبیب رحمٰن لاہور قلندرز کیلئے لکی ثا بت ہوئے، دو مارچ کو لاہو ر قلندرز نے انکا گا یا ہوا سانگ لاہور قلندرز کی یو ٹیوب سے ریلیز کیا گیا اور تین مارچ کو لاہور میں ہو نے والا میچ لاہور قلندرز نے جیت لیا۔

 لاہور سے تعلق رکھنے والے گلوکار حبیب رحمٰن نے لاہوری ہونے کا ثبو ت دیتے ہو ئے لاہور قلندر کی ٹیم کیلئے ایک خو بصورت سا نگ ،ہم ہیں لاہور قلندر تیار کیا جسے لاہور قلندر والو ں نے اپنے یو ٹیوب پیج سے ریلیز کر دیا اور کو ئٹہ گلیڈی ایٹر جیسی ٹیم کو بآسانی ہرا دیا اس حوالے سے گلوکار حبیب رحمٰن کا کہنا ہے کہ میں پکا لاہور ی ہو ں اور لاہور والو ں کو پو ری دنیا میں زند ہ دلا ن لاہور کہا جاتا ہے ، لاہور قلندرز کا حوصلہ بڑھا نے کیلئے کوئی گلوکار میدان میں نہیں آرہا تھا، میں نے دو دن میں اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ سانگ تیا ر کیا اور لاہور قلندر والو ں کو بھجوا یا جسے انہو ں نے بہت پسند کیا اور دو مارچ کو اپنی سائیڈ پر ریلیز کردیا، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 میں نے دو مارچ کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے سانگ میں جو ش و جذبہ ہے، اس لیے لاہور قلندرزنہ صرف آج کا میچ بلکہ آئندہ میچ بھی جیتے گی۔

واضح رہے کہ گلوکار حبیب رحمٰن کا یہ سانگ کھلاڑی چینل نے بھی ریلیز کیا ہے، پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز میچ جاری ہیں، لاہور قلندرز اب تک کھیلے گئے میچوں میں صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer