فہدبھٹی:موچی گیٹ کےعلاقے میں کھلونا مارکیٹ پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا۔ ڈیڑھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازے کی چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا تاہم کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہو گیا۔ عینی شاہدین نے ریسکیو کو آگاہ کیا جنہوں نے آکر آپریشن شروع کر دیا.موچی گیٹ کے علاقے میں تنگ گلیاں، تنگ بازار ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ریسکیو کی نو گاڑیوں کی مدد سے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو کی جانب سے شہروں کو ہدایت کی گئی کہ گرمیوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کم سے کم نقصان ہو۔