سٹی 42 : لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
لاہور شہر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کشمیر انڈیا بارڈر ریجن ہے۔
شیخوپورہ ، قصور اور مرید کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ عارف والا, شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
کھاریاں شہر اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔