سٹی 42 : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ویمنز ٹیم آئر لینڈ سے انگلینڈ پہنچ گئی ۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج نوٹنگھم میں آرام کرے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل ڈربی میں سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 7 جون کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہو رہا ہے ۔