سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے کمی ہوئی ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278.42 روپے سے کم ہوکر 278.41 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.47 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے کمی سے 325.75 روپے، یو اے ای درہم 4 پیسے کمی سے 76.29 روپے، سعودی ریال 7 پیسے سستاہوکر 74.50 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ 11 پیسے بڑھ کر 376.65 روپے پر پہنچ گیا ۔