ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے

بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی وڈ کے معروف گلوکار و ریپر بادشاہ کے ریسٹورنٹ کو انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ انتظامیہ کی جانب سے گلوکار  بادشاہ کے ریسٹورینٹ (کلب ساگو) کو متعدد سخت خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے یہ کارروائی تجارتی مراکز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کی جو ریگولیٹری اصولوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق معائنے میں متعدد خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جن میں پارٹیشنز، کیبن، واش رومز، کچن ایریاز اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی غیر قانونی تنصیب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انتظامیہ نے یہ بھی دیکھا کہ ہلکے اسٹیل کے ڈھانچے اور چادروں کا استعمال کرتے ہوئے صحنوں کو غیر قانونی طور پر ڈھانپا گیا تھا۔

حکام نے کہا کہ کئی بار موقع دینے کے باوجود اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا جس وجہ سے کلب ساگو کو سیل کیا۔