ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بروقت کارروائی، 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار

پولیس کی بروقت کارروائی، 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں بادامی باغ پولیس کے دورانِ پٹرولنگ مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مچھلی منڈی کے قریب فرار ہونے والے ملزمان موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔ اس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم ڈکیتی، چوری اور گینگ چھینا جھپٹی سمیت 50 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فرار ملزم کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔