ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم الخلیف؛ یوم عرفہ پر مکے کی خواتین کی خانہ کعبہ میں حاضری کی تاریخی روایت

یوم الخلیف؛ یوم عرفہ پر مکے کی خواتین کی خانہ کعبہ میں حاضری کی تاریخی روایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :'یوم عرفہ' کے موقع پر حاجیوں کی عرفات میں موجودگی کے باعث خانہ کعبہ میں رش نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے صدیوں سے اس دن مکے کی خواتین خانہ کعبہ آتی ہیں۔

یوم عرفہ پر خانہ کعبہ کے گرد سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہزاروں خواتین موجود ہیں۔ کوئی طواف میں مشغول ہے تو کوئی دعا اور مناجات میں مصروف ہے۔ ٹولیوں کی شکل میں خواتین مسجد الحرام میں نماز بھی ادا کر رہی ہیں۔یہ منظر مکے کی صدیوں پرانی روایت یوم الخلیف کی وجہ سے ہے جو ہر سال یوم عرفہ کو دہرائی جاتی ہے۔

 یوم عرفہ پر حاجی مغرب تک عرفات میں ہوتے ہیں اور پھر مزدلفہ میں رات بھر عبادت کرتے ہیں۔حاجیوں کی غیر حاضری کا فائدہ مکے کی ارد گرد آباد قبائل کی خواتین اُٹھاتی ہیں اور خانہ کعبہ چلی آتی ہیں۔ اس روایت کو یوم الخلیف کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کورونا کے باعث اس روایت پر بھی پابندی لگ گئی تھی۔
خانہ کعبہ میں یوم الخلیف کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے اور کئی خواتین فرط جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔