ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بار پھر زلزلہ

 ایک بار پھر زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے، زلزلے نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر آ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتیا ہے کہ آج جمعرات کی شب کراچی مین آنے والے زلزلہ کا مرکز شہر کے شمال مشرق میں پانچ کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا۔

زلزلہ تقریباً چالیس کلو میٹر گہرائی میں آیا، اس زلزلہ کی شدت ریخت سکیل نے 2 بتائی ہے۔

 کراچی شہر کے نیچے کئی فالٹ لائنیں ہیں جن میں حال ہی میں سیسمِک اکیٹیویٹی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ےک دوران کراچی میں دس سے زیادہ زلزلے آئے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سب سے بڑے زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 4 کے لگ بھگ تھی، باقی زلزلے اس سے کم شدت کے رہے۔ 

کراچی میں آنے والے زلزلوں سے کوئی بڑٓ نقصان تو نہین ہوا لیکن ہر مرتبہ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

کراچی مین بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بہت سی عمارتیں  انتہائی کمزور ہیں جن میں کثیر منزلہ کمرشل معارتین بھی ہیں، ایسی ہر عمارت میں سینکڑوں ہزاروں لوگ چھوٹے چھوٹے فلیٹوں میں مقیم ہیں۔ بہت سی پرانی عمارتیں از حد مخدوش ہو چکی ہیں۔ ان عمارتوں میں ایسے شہری رہ رہے ہیں جو انہیں ترک کے کے کسی بہتر جگہ پر رہائش اختیار کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

سندھ کی سوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں زیر  زمین سیسمک ایکٹیویٹی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت ہر  زلزلہ کے بعد   عمارتوں میں ہونے والے کسی  ممکنہ نقصان پر بھی متعلقہ اداروں کے ذریعہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔