سٹی 42 : بیلا روس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد، میجر جنرل آندرے یولیانووچ کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
بیلاروس کے ایئر فورس کمانڈر کی ایئر چیف سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئر فورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش کی گئی۔ ایئر چیف نے کہا کہ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
بیلاروس ایئر فورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی دکھائی۔

بیلاروس ایئر فورس کمانڈر نے PAF سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے ایئر چیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی ایونٹس میں شرکت کی دعوت دی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
سورس: آئی ایس پی آر