سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورہءِ سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے، وزیرِ اعظم 5 اور 6 جون کو دورہءِ سعودیہ عرب کر رہے ہیں اور عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں گزاریں گے.
عید الاضحی کے دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز عید ملیں گے اور ان کے مابین خصوصی ملاقات ہوگی ۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے .