ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا

کراچی میں تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔

 ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔

 دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔

 عدالت نے سدھیر سے سوال کیا کہ آپ کو کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟

 متاثرہ نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

 عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

 یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔

 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer