ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی بند؟

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر مشاورت شروع کر دی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر مشاورت شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے معاملے پر تجاویز طلب کرلی ہیں,  تمام تجاویز کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا جبکہ  چھٹی ختم کرنے کا معاملہ عید الاضحیٰ کے بعد کابینہ میں زیر غور آئے گا

ذرائع  کے مطابق قوی امکان ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کردی جائے، اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا کہ ہفتے کی تعطیل کی صورت میں بجلی سمیت دیگر امور میں کوئی بچت نہیں ہوئی اور اخراجات ویسے ہی ہیں البتہ اس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔