(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ حاصل کرنے کی سمری کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضہ کے حصول کی منظوری دی جس میں کہا گیا کہ چین سے ملنے والا قرضہ تین سال کےلئےہوگا۔دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔ قرضہ 2019 کے معاہدے کے تحت ملے گا۔