تشویشناک خبر؛منکی پاکس پڑوسی ملک پہنچ گیا

تشویشناک خبر؛منکی پاکس پڑوسی ملک پہنچ گیا
کیپشن: Monkeypox virus
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پڑوسی ملک بھارت میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں 5 سالہ بچی کو خارش کی علامت کے بعد منکی پاکس کا مشتبہ مریض قرار دیا ہے اور بچی کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بچی میں کوئی اور علامات نہیں ہیں اور نہ ہی بیرون ملک سے آنے والے کسی شخص سے رابطے میں آئی ہے۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کیسز بڑھنے پر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا کے ایک ہزار134کیسز اور 3اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔