ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلے گاڑیاں ہمیں دو پھر۔۔۔محکمہ ایکسائز کا کسٹمز کو جواب

پہلے گاڑیاں ہمیں دو پھر۔۔۔محکمہ ایکسائز کا کسٹمز کو جواب
کیپشن: luxury cars
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک ہاتھ دو ایک ہاتھ لو، محکمہ ایکسایزنےکسٹمزکی جانب سےٹمپرڈ گاڑیاں سرکاری طورپر رجسٹرڈکرنے کی بجھوائی گئی درخواست پر انوکھی شرط رکھ دی۔پہلے ٹمپرڈ گاڑیاں محکمہ ایکسائز دو پھر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی۔ محکمہ ایکسائزنے کسٹمز سے ریکوری مقاصدکےلئے 1لینڈکروزر5ڈبل کیبن اور کاریں مانگ لیں۔

کسٹمزنے ٹمپرڈ لگژری گاڑیوں کے لئےرجسٹریشن کےلئے مراسلہ بھجوایاتو محکمہ ایکسائزنے گاڑیاں دینے کامطالبہ کردیا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کسٹمزنے ٹمپرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے فرانزک کےبعد مخصوص چیسیزکوڈ جاری کیا، ایکسائزگاڑیوں کومخصوص چسیزنمبرزکے مطابق نمبرز جاری کیئے جائیں گے۔

گاڑی سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس ایف بی آرکے دیئے گئے شیڈول کےمطابق ہی وصول کی جائے گی۔گاڑیاں کسی دوسرے محکمےکوالاٹ نہیں کی جائیں صرف آپریشنل مقاصدکےلئے دی جاسکیں گی۔ کسٹمزکے مراسلے کے جواب میں ایکسائزنے فوری لگژری گاڑیوں کی ڈیمانڈ بھجواتے ہوئے مراسلہ بھجوایا ہےکہ ایکسائزٹیکس کولیکشن کےلئے فیلڈ میں موجودہوتاہے۔افسران کےلئے گاڑیوں کی شدیدکمی کا سامنا ہے۔ ایکسائزنے 1لینڈکروزر 5ڈبل کیبن ڈالے اور 5بڑی کاریں مانگ لیں۔پہلے ٹمپرڈ گاڑیاں محکمہ ایکسائز دو پھر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer