ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کُرسی گئی مگر کُرسی سے محبت نہ گئی

کُرسی گئی مگر کُرسی سے محبت نہ گئی
کیپشن: PM IK - Zulfi Bukhari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: زلفی بخاری اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراب بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے تاہم  زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹرپروفائل سے معاون خصوصی کا عہدہ نہیں ہٹایا۔ واضح رہے کہ رنگ روڑ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے استعفیٰ دے دیاتھا۔ ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ میں کسی بھی نوعیت کی انکوائری کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہوں، جب تک میرا نام کلیئر نہیں ہوتا میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

زلفی بخاری نےمزید کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا، جس پر الزام لگے، اسے کلیئر ہونے تک عہدہ چھوڑدینا چاہیے، تاہم ان کو  مستعفی ہوئے 19 دن گزر گئے لیکن ٹوئٹر پر تاحال وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer