ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کاسڑکوں کی بحالی کا خصوصی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

CM Punjab meeting
کیپشن: CM Punjab meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت کا صوبے کی سڑکوں کی بحالی  کیلئےخصوصی پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ،وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈز کی منظوری دے دی۔
  تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈز کے تحت ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا- بجٹ کی تیاری میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کیےجائیں گے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سےپبلک فنڈز کےدرست استعمال کو یقینی بنانےکے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سوشل سیکٹر کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات کی سڑکوں کوبحال کرکےعوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے،ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک  ہے -وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ
پنجاب میں تعلیم، صحت، فراہمی و نکاسی آب کے لئے بجٹ بڑھایا جائے،  انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لئے وفاق کی طرز پرتنخواہوں میں اضافہ کر کے اچھی خبر دیں گے ۔