ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سولر سسٹم سے سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

Solar System
کیپشن: Solar System
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (شاہد ندیم سپرا) شہر میں سولر سسٹم سے سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، صارفین کو تین ماہ کی بجائے ایک ماہ میں سولر سسٹم کا کنکشن دینے کیلئے پنجاب حکومت اور لیسکو کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سولر سسٹم سے سستی بجلی کی پیداوار کرنے کے منصوبے کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کو تین کی بجائے ایک ماہ میں کنکشن دیا جائے گا، صارف کی جانب سے درخواست جمع ہونے کے بعد پنجاب حکومت اور لیسکو کے نمائندگان کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے بجلی کی پانچ تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے جن میں لیسکو، فیسکو، گیپکو، میپکو اور آئیسکو شامل ہیں، معاہدے کے تحت سات روز کے دوران سولر سسٹم سے بجلی بنانیوالے صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس دینا ہوگا جبکہ نیپرا سے لائسنس اور میٹر کی تنصیب کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سولر سسٹم سے بجلی بنانیوالے صارفین اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کریں گے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت تین ماہ سے زائد عرصہ میں کنکشن دیا جاتا تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer