ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر ہاؤس لاہور کے ڈاکٹر کی خاتون کیساتھ زیادتی

گورنر ہاؤس لاہور کے ڈاکٹر کی خاتون کیساتھ زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون نے واقعہ کے بعد ون فائیو پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلحل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر ہاؤس میں خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا گورنر ہاؤس میں تعینات ڈاکٹر مشرف نے خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا حاملہ خاتون کو ڈاکٹر نے چیک اپ کروانے کے لیے گورنر ہاؤس بلوایا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گئے۔ خاتون نے واقعہ کے بعد ون فائیو پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلحل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔

گورنر ہاؤس کے ڈاکٹرکا خاتون کے ساتھ زیادتی معاملہ پر گورنر پنجاب نے سخت نوٹس لے لیاہے. چوہدری محمد سرور نے ڈاکٹر مشرف کوگورنر ہاؤس سے فارغ کر دیاہے. گورنر پبجاب نے سی سی پی او سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے . گورنر پنجاب نے پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی یقینی بنائے کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہناتھا کہ شرمناک واقعہ سامنے آنے پر چوہدری محمدسرورنےمعاملے کاسخت نوٹس لےلیا اورڈاکٹرمشرف کوگورنرہاؤس سےفارغ کردیا.

کل مسالک علماء بورڈ کی جانب سے گورنر ہاؤس میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر پنجاب خود کیس کے مدعی بن کر خاتون کو انصاف دلائیں۔ اس حوالے سے مولانا عاصم مخدوم کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں ایسا ہوگیا ہے تو دیہاتوں اور قصبوں میں کیا ہورہا ہوگا۔ عدالتی قوانین میں کمزوری کی وجہ سے مجرم آزاد ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک قوانین میں ترامیم نہیں ہوتی پاکستان کی بیٹیاں ایسے ہی بے حرمت ہوتی رہیں گی۔ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم ڈاکٹر کو سزا نہ ملی تو ریاست کے منہ پر بد نما دھبہ ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی میں خوفناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، گورنر پنجاب کے نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer