ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمینشن لیٹرز واپس، پی سی بی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ٹرمینشن لیٹرز واپس، پی سی بی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی)لاہور پی سی بی نے 55 ملازمین کے ٹرمینشن لیٹر واپس لے لئے۔ ڈاؤن سائزنگ کے نام پر چھوٹے ملازمین کو جاری ٹرمینشن لیٹرز واپس لے لئےکنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں میں اکتوبرتک توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ شروع ہوگئی ،پی سی بی حکام تنقید برداشت نہ کرسکے، ڈاؤن سائزنگ کے نام پر چھوٹے ملازمین کو جاری ٹرمینشن لیٹرز واپس لے لئے،پی سی بی نے پہلے مرحلے میں 15 چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے کے لیٹر جاری کئے، میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کے بعد بورڈ حکام نے لیٹر واپس لے لئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پی سی بی نے اپنے غیر فعال اور غیر ضروری سٹاف کو فارغ کرنے کااعلان کیا تھا،ہرشعبے سے 15 سے 20 فی صد سٹاف کو فارغ کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی ،بورڈ حکام نے فی الوقت ڈاؤن سائزنگ مہم روکنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹرمینیشن لیٹر واپس ہونے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

واضح رہے کہ رہے کہ رواں برس کے پہلے ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھوٹے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا تھا، کورونا وائرس کے دنوں میں پی سی بی نے پانچ چھوٹے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا، پانچوں ملازمین کو یکم جون کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کے لیٹر جاری کیے گئے ہیں،فارغ ہونے والوں میں چار آفس بوائے اور ایک ہیلپر شامل ہے۔ رحمن حسن اور محمد قیصر 2007 سے پی سی بی میں آفس بوائے کے طور پر کام کررہے تھے۔ دلاور علی 2016، بابر علی اور سہیل مقصود 2017 سے پی سی بی میں ملازم ہیں۔

ملازمین کو قواعد وضوابط میں تبدیلی کے بعد نوکریوں سے فارغ کیا گیا، ملازمین 30 جون تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔فارغ کیے جانے والے ملازمین کو واجبات اور دیگر امور کی کلیئرنس کے لیے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer