کورونا کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں، عالمی ادارہ صحت

کورونا کا جانی نقصان کم کرنے کی کوئی دوائی نہیں، عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے  کورونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق  عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )  کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف کرونا جیسی پراسرار اور جان لیوا بیماری سے لاکھوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کی روک تھام کے لیے پوری دنیا کی حکومتیں اور دوا ساز کمپنیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی دوائی کو کرونا کے علاج کے لیے مفید نہیں قرار دیا جاسکا ہے۔

داسری جانب عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیاہے کہ اس کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے کلوروکوئن کا استعمال اس لیے روکا گیا کیوں کہ تحقیق میں اس کے تحفظ پر سوالات اٹھائے گئے تھے حتیٰ کہ ایک تحقیق میں یہ تک کہا گیا تھا کہ اس سے اموات کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک بار پھر تیزی سے اضافہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے  کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کردی ہے، ملک بھر میں  کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 4869 کیسز ریکارڈ ہوئے،  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 68 زندگیاں نگل گیا، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1838 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 33536 ہوگئی،  پنجاب میں 33144، خیبر پختونخواہ میں 11890 کیسز رپورٹ،  بلوچستان میں 5582 اسلام آباد 3946 گلگت میں 852 کیسز رپورٹ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 299 ہوگئی،   چوبیس گھنٹوں میں 22,812 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 638323 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں کورونا وائرس کے 1295 مریضوں کی حالت تشویشناک،  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31198 رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer