انڈین سیکیورٹی فورس کا عید پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ

انڈین سیکیورٹی فورس کا عید پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کی جانب سے واہگہ بارڈر پر عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان رینجرز پنجاب کو عید الفطر پر مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔ واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا تحفہ بی ایس ایف کی جانب سے رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا۔

 بی ایس ایف اور رینجرز کے ونگ کمانڈرز نے مصافحہ کیا اور عید کی مبارکباد بھی دی ۔یاد رہے کہ ہراہم تہوار کے موقع پردونوں فورسزمیں مٹھائیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer