ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری محمد سرور کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

چودھری محمد سرور کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف،سینیٹر چودھری محمد سرور وزیر اعلی پنجاب کی دوڑ سے باہر جبکہ شاہ محمود قریشی ان، سینٹر چودھری محمد سرور عام انتخابات میں حصہ لینے سے دستبردار ہوگئے۔

 سٹی 42 کے مطابق چودھری محمد سرور نے انتخابات 2018 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما انتخابات 2018 میں پی پی 162 یا پی پی 163 کسی ایک حلقے سے حصہ لینے کے خواہشمند تھے، انہوں نے الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ قائدین کی مشاورت سے کیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور کو فتح کرنے کیلئے کپتان اپنے کھلاڑی میدان میں لے آئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور سے الیکشن لڑیں گے، شاہ محمود قریشی پی پی 162 کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، سینیٹر چوودھری محمد سرور شاہ محمود قریشی کی انتخابی مہم چلائیں گے۔