سٹی 42: شہر میں شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بارش کی پیش گوئی کے باوجود شہر میں بارش نہ ہونے سے موسم مزید بوجھل ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت تقریباً 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم حبس کے باعث یہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا ہے۔
ہوا کی رفتار تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد اور فضائی آلودگی کی سطح 21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔