احمد منصور: مظفرآباد میں تاجر برادری نے انتشاری کمیٹی کے گمراہ کن بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری مراکز کو کھلا رکھا ، زندگی کی رونقیں معمول کے مطابق بحال رہیں ۔
آزاد کشمیر کے عوام کا کہنا ہے کہ کہ مظفرآباد میں اتوار کے روز دُکانیں پہلے سے بند ہوتی ہیں جبکہ معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
اس موقع پر شہریوں نے موقف اپنایا کہ ایکشن کمیٹی کا مارکیٹیں بند رہنے کا دعویٰ جھوٹا ہے، مظفر آباد میں اتوار کو چھٹی ایک معمول کی بات ہے ، اتوار کے روز مارکیٹس بند رکھنے کیلئے انتظامیہ اور تاجر برادری میں ایک معاہدہ ہوا تھا، اس کا انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام پہلے ہی انتشاری ٹولے کی احتجاج اور ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں ، مظفرآباد میں اتوار کے روز بھی ضروری دکانیں ، ٹرانسپورٹ اڈے اور پیٹرول پمپس بھی معمول کے مطابق کھلے ہیں ، گزشتہ کئی روز سے معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دوں ہے اور انتشاری کمیٹی کے عزائم ناکام ہو چکے ہیں۔