ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدی وین سے فرار تمام 14 حوالاتی گرفتار، راولپنڈی پولیس کا آپریشن مکمل

قیدی وین سے فرار تمام 14 حوالاتی گرفتار، راولپنڈی پولیس کا آپریشن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشد قریشی:  قیدی وین سے فرار ہونے والے تمام 14 حوالاتیوں کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ آخری مفرور حوالاتی اسد کی گرفتاری کے بعد سرچ آپریشن بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی 72 گھنٹوں کے دوران 14 میں سے 13 مفرور حوالاتیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ آخری مفرور حوالاتی اسد کو بھی کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر افسران کی مؤثر حکمت عملی اور مربوط کارروائی کے باعث تمام فرار حوالاتیوں کو مختصر وقت میں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔