ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 215 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 261 زخمی

لاہور میں 215 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 261 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 215 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 261 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 104 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 157 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آئے۔