ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن بیگ کیس ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 3 سال کیلئے گریڈ 19 میں تنزلی کی سزا

محسن بیگ کیس ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 3 سال کیلئے گریڈ 19 میں تنزلی کی سزا

 محسن بیگ کیس ،سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 3 سال کیلئے گریڈ 19 میں تنزلی کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)صحافی محسن بیگ کیس میں سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنزلی کے معاملے پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکوائری اور تادیبی کارروائی کی مکمل تفصیلات جاری کر دیں۔

 24 نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق صحافی محسن بیگ کیس میں اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی بابر بخت قریشی کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں 3 سال کیلئے نچلے عہدے اور کم پے اسکیل پر تنزلی کی سزا دے دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکوائری اور تادیبی کارروائی کی مکمل تفصیلات جاری کر دی ہیں، سرکاری دستاویزات کے مطابق بابر بخت قریشی کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز 21 جون 2023 کے حکم کے تحت کیا گیا، جبکہ کارروائی سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے مطابق مکمل کی گئی، دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعظم نے انکوائری کی سفارشات کی بنیاد پر عہدے سے تنزلی کی سزا کی منظوری دی۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ڈی آئی جی بابر بخت قریشی کی تنزلی کی سزا فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ حکم نامے کے تحت انہیں 3 سال کیلئے گریڈ 20 کے ڈی آئی جی کے رینک سے گریڈ 19 کے ایس ایس پی کے نچلے عہدے اور کم پے اسکیل پر تعینات کیا گیا ہے، دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ بابر بخت قریشی کو سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت سزا کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق بابر بخت قریشی پر صحافی محسن بیگ کیس میں اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر محکمانہ انکوائری کے بعد تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔