ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ میں تسلسل کامیابی کی کنجی، مصباح الحق کا اہم بیان

کرکٹ میں تسلسل کامیابی کی کنجی، مصباح الحق کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی قیادت، سلیکشن پالیسی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں کامیابی کے لیے تسلسل، بہتر کارکردگی اور درست فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں تسلسل انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور کسی بھی کپتان کو نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں بلکہ بطور کھلاڑی بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حالات اور نتائج ایسے ہو جاتے ہیں کہ ٹیم میں تبدیلیاں ناگزیر ہو جاتی ہیں۔

بابر اعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی شاندار رہی ہے، تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم کو صرف ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ ٹیم کی قیادت نہیں سونپی گئی۔

دوسری جانب عاقب جاوید نے کہا کہ بنگلہ دیش کے دورے کے بعد محسوس ہوا کہ قومی ٹیم کی فاسٹ بولنگ میں مزید رفتار کی ضرورت ہے، جس کے پیش نظر بعض اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آنے کی امید ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق مشاورت کے بعد صرف بابر اعظم کے نام پر اتفاق رائے ہوا، جبکہ کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو بہتر نتائج کے لیے تسلسل کے ساتھ مواقع دینا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تسلسل اسی صورت برقرار رہ سکتا ہے جب ٹیم کے نتائج بھی مثبت ہوں۔

نسیم شاہ کے حوالے سے مصباح الحق نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے اور جہاں بھی قومی ٹیم کو ان کی ضرورت محسوس ہوگی، انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔