سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سابق سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شرکت ایران کے لیے ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران ان تمام ممالک کا شکر گزار ہے جنہوں نے اپنے سرکاری نمائندوں کو آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھیجا۔ انہوں نے خاص طور پر عرب ممالک کے وفود کی شرکت کو سراہتے ہوئے اسے برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای کی یاد میں منعقد ہونے والی یہ تاریخی تقریب ایران اور شریک ممالک کے درمیان تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ ایک اہم اور یادگار باب کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے ممالک کی نمائندگی اس بات کا اظہار ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور سیاسی روابط کو اہمیت دی جا رہی ہے۔