ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چیئرمین فرایا باؤ  کی خوش دامن انتقال کر گئیں

وائس چیئرمین فرایا باؤ  کی خوش دامن انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:وائس چیئرمین فرایا باؤ محمد بشیر کی خوش دامن انتقال کر گئیں،  جس کے باعث اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم کی کیفیت میں ہیں ۔

 مرحومہ کے انتقال کی خبر پر مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ صبح 10 بجے جامع مسجد نور، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ میں ادا کی گئی، جس میں رشتہ داروں، دوست احباب، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نےشرکت کی ہے۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

 اہل خانہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اپیل کی ہے۔