ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہداء ہمارا قومی سرمایہ ہیں،قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے: صدر مملکت

شہداء ہمارا قومی سرمایہ ہیں،قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے: صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی 27ویں برسی پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہیروکوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ وطن عزیزکا دفاع ایک مقدس فریضہ ہے، شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدرمملکت نےاپنےپیغام میں کہاکہ شہداءہماراقومی سرمایہ ہیں،قوم شہداءکی قربانیوں کی مقروض ہے، انہی قربانیوں نے پاکستان کےدفاع کوناقابلِ تسخیربنایا،شہیدکی لازوال قربانی ہمیشہ زندہ رہےگی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قربانی اوربےمثال شجاعت کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کی بہادری عسکری تاریخ کاایک درخشاں باب ہے،وطن کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہمارےامن اورخود مختاری کی ضامن ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں۔

5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرأت اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔