ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس نے ہنجروال سے اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا

پولیس نے ہنجروال سے اغوا ہونے والا بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور پولیس نےکارروائی کے دوران ہنجرل وال سے اغوا ہونے والے چھ ماہ کے بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب6 سالہ فیضان کے اغواء کا وقوعہ پیش آیا تھا، نامعلوم خاتون نے شادیوال پنڈ سے کمسن بچے کو اغواء کیا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، بچے کی بازیابی کیلئے سی سی ٹی وی، سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کر والیا گیا، جبکہ تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، مزید شریک ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بازیاب بچہ خود والدین کے حوالے کیا، جس پر بچے کے والدین نے لاہور پولیس کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں، پیشہ وارانہ جذبے کی تعریف کی۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ہنجروال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔