سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی انڈر 16 ایسٹ زون کپ 2025 جیتنے پر نیپال کی انڈر16 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، فائنل میں نیپال انڈر16 نے سنگاپور انڈر16 کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا کہ نیپال ٹیم کی محنت، صلاحیت اور ٹیم ورک واقعی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سنگاپور انڈر-16 ٹیم کو بھی فائنل تک کے شاندار سفر اور سنسی خیز مقابلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
محسن نقوی ںے کہا کہ ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ جنہوں نے احسن انداز میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی، ہم ایشیا کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان یوتھ کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہم کھیل کے مستقبل کو مزید مضبوط اور خطے میں کرکٹ کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔