ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین آفریدی خوشی سے نہال، بیٹے کا پہلا قدم اٹھانے کی ویڈیو شیئر کردی

شاہین آفریدی خوشی سے نہال، بیٹے کا پہلا قدم اٹھانے کی ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور دل کو بھا لینے والا لمحہ شیئر کیا ہے, آفریدی نے اپنی سوشل میڈیا فیملی کو دلچسپ ٹریٹ دی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے خاندان سے متعلق دلچسپ اپ ڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے صف اول کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے ننھے بیٹے عالیار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا اب چلنے لگا ہے۔

ویڈیو میں شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ انکے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیو خوبصورت سرسبز میدانی علاقے میں بنائی گئی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے لیے بھارتی فلم ’ اکیلے ہم اکیلے تم‘ کے گیت ’تو میرا دل، تو میری جان‘ کا استعمال کیا ہے۔

اس ویڈو کو شاہین اور شاہد آفریدی کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔