ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17 روپے کا اضافہ

لاہور؛ برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 17 روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: لاہور شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے، سفید پوش طبقے کے لئے برائلر گوشت کھانا بھی خواب بن چکا ہے ، لاہور میں فی کلوگوشت کی قیمت میں مزید 17 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت کو ’پر‘ لگ گئے، کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، فی کلو کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں نئی قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی۔

زندہ ہول سیل برائلر 330 ،پرچون ریٹ 344 روپے کلو میں فروخت ہونےلگا، رواں ہفتے برائلر گوشت کی قیمت میں 75 روپے کلو میں اضافہ ہوا۔