ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کے موقع پر پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جلوسوں اور مجالس کی حفاظت، نکاسی آب، اور ایمرجنسی رسپانس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 10 جولائی تک پنجاب  سمیت خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مون سون بارشوں کےدوسر ے سلسلےکے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنزہ، دیامر اور شگر میں بھی بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔آج سے 10جولائی کے دوران مظفرآباد، وادی نیلم، حویلی اور باغ میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔سکھر، نوابشاہ، کشمور، حیدرآباد، کراچی، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، خضدار، آواران، بارکھان، جعفرآباد، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، لسبیلہ اور نصیرآباد میں بھی  بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 7جولائی سے شمالی اور وسطی پنجاب کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے سندھ، جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے، راوی، ستلج اوردریائے کابل میں بھی 7جولائی سے پانی کے بہاؤ میں اضافے کاامکان ہے۔مشرقی بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بارشوں سے اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔شہریوں کو الرٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارش کمزور تعمیرات، کچی دیواروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے۔