ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں سستا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں سستا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 12 پسیے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوکر 280.35 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 98 پیسے  مہنگا ہوکر 301 روپے، برطانوی پاونڈ  73 پیسے مہنگا ہوکر 355.20 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 75.93 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.10 روپے پر آگیاْ۔